پنچایتی اِنتخابات ۔2018ء: سی ای او نے آٹھویں مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کی

سری نگر: چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے شالین کابرا نے آج سرپنچوں اور پنچوں کو منتخب کر نے کے سلسلے میں پنچایتی انتخابات 2018ء کے آٹھویں مرحلے کے اِنعقاد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بلاک ہائی ہامہ ، بانڈی پورہ کے حاجن اور نادی ہل ، بارہمولہ کے ناروا اور بونیار ، سری نگر کے قمرواری ، بڈگام کے بی کے پورہ اور نارہ بل ، پلوامہ کے اچھ گوزی اور پانپور ، شوپیاں کے امام صاحب اور کولگام کے کوئمو میں اس مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
صوبہ جموں میں آٹھویں مرحلے کیلئے پنچایتی انتخابات ریاسی ضلع کے پونی ، ریاسی ، پنتھل اور کٹرہ ، کٹھوہ ضلع کے برنوتی ، مہان پور اور دھر مہان پور ، سانبہ کے رام گڈھ ، گگوال اور راج پورہ ، جموں کے میران صاحب ، دنسل ، نگروٹہ اور راجوری کے کالا کوٹ اور موغلا میں اس مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19؍ نومبر 2018ء ( سوم وار ) مقررکی گئی ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 20؍ نومبر 2018ء ( منگل وار) کو ہوگی۔کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 22؍ نومبر 2018ء (جمعرات) مقرر کی گئی ہے ۔اِنتخابات 8؍ دسمبر 2018ء ( سنیچروار ) کو صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک منعقد ہوں گے اور اسی دِن ووٹ شماری بھی ہوگی۔اِنتخابات کا عمل 17؍ دسمبر 2018ء ( سوم وار ) کو مکمل ہوگا۔

Comments are closed.