وِجے کمار اور چیف سیکرٹری نے چرارِ شریف میں عوامی دربار کا انعقاد کیا

بڈگام/11؍نومبر2018 ء ؁
گورنر اِنتظامیہ کی طرف سے لوگوں کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کرنے کے ایک حصے کے طور پر گورنر کے مشیر کے ۔وِجے کمار اور چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج چرارِ شریف میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود نے شرکت کی اور اپنے مطالبات پیش کئے ۔
عوامی دربار میں صوبائی کشمیر بصیر احمد خان، آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی ، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر ،ایس ایس پی بڈگام تیجندر سنگھ ، اے ڈی ڈی سی بڈگام خورشید احمد ثنائی ، اے ڈی سی بڈگام خورشید احمد شاہ ، ایس ڈی ایم چاڈورہ عزیز احمد ، ضلع / سیکٹورل افسران ، تحصیل افسران و دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔
اس مو قعہ پر کئی افراد اور عوامی وفود گورنر مشیر سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے مطالبات سے روشنا س کیا۔ اس مطالبات میں پاور ریسونگ سٹیشنوں کی اَپ گریڈیشن ، بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی میں بہتر ی لانے ، کھیل کے میدانوں اور انڈور سٹیڈیموں کو ترقی دینے ،علاقے میں فروٹ منڈی اور کولڈ سٹوریج سہولیت بہم کرنے ، سکولوں اور طبی مراکز کا درجہ بڑھانے ،چاڈورہ سب ڈویژن میں مختلف طبی مراکز میں معقول عملے کی تعیناتی ، پُل ، پلگرم ہاوس اور شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر اور مختلف سیکٹروں کے تحت ترقیاتی رقومات میں اضافہ کرنے شامل تھا۔
جن ڈیلی گیشنوں نے مشیر موصوف سے ملاقات کی ان میں بڈگام کے معزز شہری ، ناگام،پکھرورا ، درد پور ، بی کے پورہ ، چھترگام ، کہنہ ہامہ ،کرالہ پورہ و دیگر دیہات کے عوام ،ٹریڈرس اور مارکیٹنگ ایسو سی ایشن ، بار ایسو سی ایشن چاڈورہ ، سول سوسائٹی کی تنظیمیں ، یوتھ ڈیلی گیشن ،سومو سٹینڈ ایسو سی ایشن چاڈورہ ، ٹرانسپورٹر ، فروٹ گروورس ایسو سی ایشن ، ڈگری کالج کے طلاب ، ٹریڈ یونین چرارِ شریف و دیگر وفود شامل ہیں۔
کے ۔ وِجے کمار نے تمام وفود اور افراد کو یقین دلایا کہ عوامی دربار کے دوران پیش کئے گئے مطالبات پر حکومت غور کرے گی اور متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے گی ۔
اس موقعہ پر مشیر موصوف نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی اہمیت کے حامل پروجیکٹوں میں تیزی لائیں اور لوگوں کو راحت پہنچائیں ۔

Comments are closed.