سرینگر پولیس نے نقب زنی کا معمہ حل کیا ، مالہ مسروقہ ضبط

سرینگر/11نومبر/سی این آئی/ سرینگر پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو حل کرکے ملوث سارق کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے مالہ مسروقہ برآمد کرکے ضبط کیا۔سی این آئی کے مطابق 9نومبر 2018کے روز پولیس اسٹیشن خانیار میں عامر مجید میر ولد عبدالحمید ساکنہ کریری بارہ مولہ نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ آستانہ عالیہ پیر دستگیر صاحب ؒ خانیار میں نماز کی ادائیگی کے دوران نامعلوم شخص نے اُس کا لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چُرالیاہے۔چنانچہ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 89/2018کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ دورانِ تفتیش پولیس نے چوری کی اس واردات میں ملوث جاوید احمد ڈار ولد عبدالحمید ڈار ساکنہ پانزن چاڈورہ کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے چُرایا ہوا مالہ مسروقہ برآمد کرکے ضبط کیا۔

Comments are closed.