محکمہ تعلیم کی ایک اور غفلت شعاری ،کشمیری پرچے کے سولات اردو میں تحریر

بارہمولہ میں چھٹے جماعت کا امتحان ہنگامی طور منسوخ ، آج لیا جانے والا پرچہ بھی ملتوی
سرینگر/11نومبر/سی این آئی/ محکمہ تعلیم کی نا اہلی کا ایک اور واضح ثبوت ا س وقت سامنے آیا جب ضلع بارہمولہ کے ایک امتحانی سنیٹر میں اتوار کو اس وقت عجیب و غریب صوررتحال کے بیچ چھٹے جماعت کے طالب علموں کو کشمیر ی پرچہ تقسیم کیا گیا تاہم اس میں کچھ سوالات اردو میں تحریر کر دہ تھے ۔ اسی دوران چیف ایجوکیشن افسر بارہمولہ ہنگامی طور چھٹے جماعت کا امتحان منسوخ کرنے کے احکامات صادر کئے جبکہ آج یعنی سوموار کو لئے جانے والا پرچہ بھی موخر کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع بارہمولہ کے ایک امتحانی مرکز میں اتوار کو اس وقت طلبہ امید وار حیران رہ گئے جب انہوں نے کشمیری پرچہ اردو میں تحریر کردہ پایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کو چھٹے جماعت کے کشمیری پرچے کا امتحان منعقد ہونے والا تھا اور جونہی طلبہ امتحانی مرکز میں پہنچ گئے اور ان کے ہاتھوں میں کشمیری پرچے تھما دیں گئے تاہم وہ یہ دیکھ کر حیران ہو گئے کہ کشمیری پرچے کے آدھے سوالات اردو میں تحریر کئے گئے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ طلبہ نے معاملہ امتحانی عملے کی نوٹس میں لایا جس دوران انہوں نے معاملہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا اور پرچے کو ہنگامی طور منسوخ کیا گیا ۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چیف ایجوکیشن افسر بارہمولہ جوکہ ڈی آئی ای ٹی پرنسپل کے عہدے پر بھی تعینات ہے نے کشمیری پرچے کو منسوخ کرنے کے احکامات صادر کئے اور امتحانی عملے کو تمام پرچے ڈیٹ سوپور میں جمع کرنے کی ہدایت دی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ چیف ایجوکیشن افسر نے آج یعنی سوموار کو منعقد ہونے والا اردو پرچہ بھی ملتوی کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔

Comments are closed.