آنے والے تین دونوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان /محکمہ موسمیات
سرینگر/11نومبر/سی این آئی/ وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ تین دنوں تک وادی میں بارشیں اور برفباری ہونے کی پیشنگوئی کی ہے ۔اسی دوران اگرچہ درجہ حررات میں بہتری ہوئی ہے تاہم وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ہوئی بھاری برفباری اور دن میں ہلکی دھوپ جبکہ راتوں میں سردی کی لہر میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ رات کا درجہ حرارت مسلسل کم ہورہا ہے جس کے نتیجے میں رات کے دوران اہل وادی کو شدید سردیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کے میدانی علاقوں میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہورہی ہے۔ جس کے نتیجے میں وادی کشمیر کے لوگ سخت ترین مشکلات کے شکار ہو گئے ہیں ۔نمائندے کے مطابق وادی کشمیر میں شدید ترین سردی کے باعث لوگ صبح و شام گرم کپڑے زیب تن کرنے پر مجبور ہو رہے جبکہ روایتی کانگڑیوں کے ساتھ ساتھ ہیٹر وں کا بھی خوب استعمال کیا جاتا ہے ۔نمائندے کے مطابق اگرچہ سردیوں کی وجہ سے دن کے اوقات میں تبدیلی آئی ہے اور لوگ صبح دیر سے کام پر نکلتے ہیں اور شام کو پانچ بجے سے پہلے ہی گھروں کو جانے کی ترجیح دیتے ہیں ۔اسی دوران موسمی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے آئند ہ تین دنوں میں موسم برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمے کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ12سے 15نومبر سے بارشوں یا برفباری کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مغربی ہوائیوں کا اثر ریاست جموں کشمیر پر ہو رہا ہے جس سے موسم میں تبدیلی کے امکانات نظر آ رہے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.