ایک جنگجو جاں بحق ، اسلحہ و گولہ بارود ضبط /پولیس کا دعویٰ
سرینگر/11نومبر/سی این آئی/ شمالی قصبہ ہندوارہ میں فورسزاور جنگجو ؤں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شوٹ آوٹ میں جاں بحق جنگجو کی شناخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوؤں کی نقل و حمل کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور ایس او جی ہندوارہ نے چھتی پورہ کے نزدیک شاہراہ پر ناکہ لگایا جس دوران وہاں سے گزر رہے جنگجوؤں کو روکنے کا اشارہ کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی جنگجوؤں نے فورسز ناکہ پارٹی پر شدید فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کی فائرنگ کے ساتھ ہی ناکہ پارٹی نے بھی جوابی کارروائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کی نعش بر آمد کی گئی جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں کی نقل و حمل کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں ناکہ لگایا گیاجس دوران وہاں سے جنگجوؤں کی ایک پارٹی گزری جنہوں نے روکنے کے اشار ے پر فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی کارورائی میں ایک جنگجو ہلاک ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں جاں بحق جنگجو کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں جھڑپ ہوئی تو انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر موبائیل انٹرنیٹ خدمات بند کی جبکہ امن و امان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.