کشمیری پرچے کے سولات اردو میں تحریر،بارہمولہ میں چھٹے جماعت کا امتحان ہنگامی طورمنسوخ

چیف ایجوکیشن افسر بارہمولہ کو اتوار کے روز اس وقت چھٹے جماعت کا امتحان منسوخ کرنا پڑا جب امتحانی مرکز میں طلبہ نے کشمیری پرچہ اردوزبان میں تحریر کردہ پایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز جونہی چھٹے جماعت کے کشمیری پرچے کا امتحان شروع ہوا تو امتحانی مرکز میں طلبہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کشمیر ی پرچے میں سوالات اردو زبان میں تحریر کئے گئے تھے ۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چیف ایجوکیشن افسر بارہمولہ جوکہ ڈی آئی ای ٹی پرنسپل کے عہدے پر بھی تعینات ہے نے کشمیری پرچے کو منسوخ کرنے کے احکامات صادر کئے ۔

Comments are closed.