دو الگ الگ جھڑپوں میں تین جنگجوؤں کی ہلاکت
ٹکن پلوامہ میں اور آری پل ترال میں دو الگ الگ معرکہ آرائیوں میں جیش اور حزب سے وابستہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف ترال اور پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز زبھی مکمل ہڑتال رہی۔ دونوں قصبوں میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں ٹھپ رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب رہا ۔خیال رہے کہ آری پل ترال علاقے میں جھڑپ میں غیر ملکی جیش جنگجو جبکہ ٹکن پلوامہ میں دو مقامی حزب جنگجو جاں بحق ہو گئے تھے ۔ دو مقامی حزب جنگجوؤں کے آبائی علاقوں میں تعزیتی مجالس کا اہتمام ہوا جس دوران بھاری تعداد میں لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا
Comments are closed.