بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں /ملیہ لودھی

ادارے کی ریاست کے حالات پر کڑی نظر ہے /کمشنر حقوق البشر

سرینگر/10نومبر: بھارت پاکستان کے مابین مسئلہ کشمیر کو اختلافات کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل رکن نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے کمشنر سے کہا کہ حقوق البشر کی پامالیوں کو رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے اور کشمیر یوں کی امنگوں اور آرزؤں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل رکن ملیہ لودھی نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر سے ملاقات کے دوران ریاست جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ حقوق البشر کی پامالیوں کو رکوانے کیلئے ادارہ اپنی خدمات انجام دے ۔پاکستانی مستقل رکن نے حقوق البشر کے کمشنر کو یا د دلایا کہ بھارت نے ریاست جموں و کشمیر میں قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع جاری ہے۔ پاکستان کی مستقل رکن نے ریاست خاصکر وادی کشمیر میں حقوق البشر کی پامالی پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں امن قائم کرنے کیلئے برادری دونوں ملکوں پر زور دے رہی ہیں تاہم خطے میں بھارت پاکستان کے درمیان اختلافات کی سب سے بڑی وجہ کشمیر ہے جسے حل کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری ابھی تک اپنا رول ادا کرنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے ۔ اس موقعے پر اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر نے پاکستان کی مستقل رکن کو کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر پر کڑی نظر ہے اور حالات کو بہتر بنانے کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتوں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنی اختلافات کو دور کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔

Comments are closed.