ویڈیو: سنیٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب کے احتجاجی مظاہرے، دو ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ
سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں زیر تعلیم طلاب نے سنیچروار کو احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار کئے گئے ان کے دو ہم جماعتوںکو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوپیان اور بارہمولہ سے تعلق سے رکھنے والے دو طالب علموں کو فورسز نے کرایہ کے کمروں سے گرفتار کیاہے ۔اطلاعات کے مطابق سنیچروار کی صبح یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب نے کلاسو ں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ ان کے دو ساتھیوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔معلوم ہوا ہے کہ طلاب نے سرینگر بائی پاس شاہراہ کی طرف پیش قدمی کی اور وہاں احتجاجی دھرنا دیا ۔
Comments are closed.