ویڈیو: پلوامہ کے ٹکن علاقے میں مختصر جھڑپ، 2مقامی حزب جنگجو جاں بحق
جنوبی پلوامہ ضلع میں سنیچر کی اعلیٰ صبح فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مختصر جھڑپ میں دومقامی جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے ضلع کے ٹکن نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی جس کے ساتھ ہی معرکہ آرائی شروع ہوئی جو دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے پر ختم ہوگئی۔ جھڑپ کی جگہ سے اسلحہ و گولی بارود بر آمد کیا گیا ہے۔ مذکورہ دو نوں جنگجو عسکری گروپ حزب المجاہدین سے وابستہ تھے اور اْن کی شناخت لیاقت احمد وانی ساکنہ بیلو پلوامہ اور واجد الاسلام ساکنہ ببہ ہار پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
Comments are closed.