ہند وارہ میں شبانہ شوٹ آئوٹ ،سوپورسے تعلق رکھنے والا جنگجو جاں بحق
ہندوارہ : فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے سگی پورہ ہندوارہ میں شبانہ شوٹ آئوٹ کے دوران ایک مقامی جنگجو جاں بحق ہوا ،جس نے حال ہی جنگجوئیت کی راہ اختیار کی تھی .
پولیس وفوج کا کہنا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر فوج کی 7 سیکٹر نے جمعرات کی شب سگی پورہ کے مقام پر ناکہ ڈالا .اس دوران یہاں سے گزرنے والی گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا ،تاہم گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی .
ان کا کہناتھا کہ جوابی کارروائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا.جسکی تحویل سے ہتھیار اور گولی بارود ضبط کیا گیا .جاں بحق جنگجو کی شناخت نصیر تیلی ساکنہ سوپور کے بطور ہوئی ،جس نے حال ہی میں عسکری تنظیم تحریک المجاہدین میں شرکت اختیار کی تھی .
ادھر سوپور میں تعلیمی اداروں کو احتیاطی اقدامات کے تحت بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جبکہ موبائیل انٹر نیٹ خدمات منقطع کردی گئیں .
Comments are closed.