سرینگر: شبانہ بارشوں اور برفباری کے باعث سرینگر – لہیہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ پر ٹریفک کی آوا جاہی ناممکن بن گئی،تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آوا جاہی جاری ہے.
جمعرات کو ریاست کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا تھا ،جسکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی.
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گلمرگ میں 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی .کنگ دوری میں برفباری ہوئی.کپوارہ میں 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی .
سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16.8 ڈگری اور کم ازکم درجہ حرارت 6.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا .
Comments are closed.