تیز آندھی چلنے سے لوگوں پر خوف طاری

اکثر علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ، کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے

سرینگر: شام دیر گئے شہر سرینگر میں تیز ہوائی چلنے سے خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروںمیںکلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ کئی علاقوں میں درخت اُکھڑ جانے کے باعث ترسیلی لائنیں بھی نیچے گر آئیں جس کی وجہ سے اکثر علاقے گھپ اندھیرے میں ہیں.

شہر سرینگر اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں شام دیر گئے تیز ہوائیں اور آندھی چلنے سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ آندھی کے دوران خوفناک آوازیں سنائی دینے سے لوگوں پر خوف طاری ہوا۔

تیز آندھی چلنے کے نتیجے میں شہر سرینگر اکثر علاقوں میں بجلی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت دقتوں کا سامنا کرناپڑا۔ شہر سرینگر کے مضافاتی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں درخت اکھڑ گئے جبکہ بجلی کی ترسیلی لائنیں بھی نیچے گر آئیں جس کی وجہ سے اکثر علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب گئے۔

شہر سرینگر کے مختلف علاقوں سے ملی اطلاع کے مطابق تیز آندھی کے دوران خوفناک آوازیں سنائی دیں جس کے نتیجے میں لوگ خاص طورپر بچے گھروں میں سہم کررہ گئے اور لوگ گھروں میں کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

ادھر تیز آندھی کے بیچ مغل شاہراہ اور ہر پورہ شوپیاں میں تازہ برفباری ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ پہلگام ، سونہ مرگ اور گلمرگ کی پہاڑیوں پر تازہ برفباری کے نتیجے میںمیدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔

Comments are closed.