بڈگام میں اعلی الصبح خونین جھڑپ ،دو جنگجو جاں بحق
بڈگام ، وسطی ضلع بڈگام میں جمعرات کی صبح ایک خونین معرکہ آرائی میں2 عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں .پولیس ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ایک خفیہ مصدقہ اطلاع ملنے پر عمل میں لایا گیا .
اطلاعات کے مطابق زوگو آری زل بڈگام 53 آر آر ،ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک تلاشی کارروائی عمل میں لائی .بتایا جاتا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں نے فوج وفورسز پر فائرنگ ،جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا .
کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ،جنکی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی .پولیس ترجمان نے اسکی تصدیق کی .انہوں نے کہا کہ جائے جھڑپ سے ہتھیار اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا .
Comments are closed.