گریٹر نوئیڈا یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم پُراسرار طور لاپتہ

سرینگر : گریٹر نوئیڈا میں واقع ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے .بتایا جاتا ہے کہ یہ وہی تعلیم علم ہے ،جسے رواں مہینے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا .

طالب علم کی پُراسرار گمشدگی کے باعث اہلخانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی .Medical Imaging Technology نامی یونیورسٹی میں فسٹ ائر کشمیری طالب اہتشام بلال کو افغانستان اور بھارتی طالب علموں کے درمیان جھگڑے کے دوران مشتعل طلبہ گروپ نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا .

مذکورہ طالب علم کے اہلخانہ نے وادی کشمیر سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ کو بتایا کہ اتوار سے اُن کا اپنے بیٹے سے کوئی رابط نہیں ہے .

شہر خاص کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والے اہتشام کے والد بلال احمد صوفی نے بتایا ہے کہ اُس کے بیٹے نے اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے فون کال کرکے بتایا کہ وہ نوئیڈا سے دہلی شام کو جائیں گے .

انہوں نے کہا کہ اہتشام نے اپنے قریبی رشتہ دار جوکہ شاردا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ،کو بھی اطلاع دی کہ وہ شام آٹھ بجے تک ہاسٹل پہونچ جائیں گے .

تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ہاسٹل نہیں پہنچا اور اُنہیں کافی فکر لاحق ہوگئی ہے .

Comments are closed.