ترال میں مقام جھڑپ کے نزدیک معرکہ آرائی مخالف مطاہروں کے دوران تشدد بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں .بتایا جاتا ہے کہ چنکی تار ترال گائوں میں عسکریت پسندوں اور فوج وفورسز کے درمیان جاری جھڑپ کے بیچ مظاہرین نے فورسز آپریشن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کے دوران پتھرائو کیا .
بتایا جاتا ہے کہ مشتعل مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی .یہاں معرکہ آرائی اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے .
شوپیان میں صحافی زخمی
میمندر شوپیان میں منگل کو پھوٹ پڑے احتجاجی مظاہروں کے دوران پیلٹ لگنے سے ایک صحافی زخمی ہوا ہے .بتایا جاتا ہے کہ پیشہ ورانہ خد مات انجام دینے کے دوران نئی دہلی کی ایک نجی نیوز چینل سے وابستہ اعجاز احمد ڈار جوکہ ویڈیو جرنلسٹ ہیں ،مشتعل مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوا .
زخمی صحافی کو ضلع اسپتال شوپیان منتقل کیا گیا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈار کے سر اور گردن میں چھرے ہیں .یاد رہے کہ علاقے میں مسلح حملے کے بعد فوج وفورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا ،جس دوران یہاں تشدد بھڑک اٹھا .
Comments are closed.