سرینگر: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری کا قوی امکان ہے .
محکمہ موسمیات نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کی درمیانی رات سے تین نومبر تک ریاست جموں وکشمیر میں درمیانہ درجے کی بارش یا برفباری ہونے کا امکان ہے .
اس عرصے کے دوران کشمیر کو باقی ماندہ دنیا سے جوڑنے والی شاہراہیں عارضی طور پر بند بھی ہوسکتی ہیں .محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبرکی درمیانی رات سے بالائی علاقوں میں بارش یا برفباری ہوسکتی ہے جبکہ یہ سلسلہ 3 نومبر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے .
ان کا کہنا تھا کہ یکم اور دو نومبر کو جموں وکشمیر میں موسمی تبدیلی کا خاصا اثر رہنے کا امکان ہے.انہوں نےکہا کہ یکم اور 2 نومبر کو مغل روڑ ،زوجیلا ،سمتھن ٹاپ، خطہ لداخ کے پہاڑی علاقوں ،خاص طور پر ضلع کرگل میں برفباری اور بارش ہونے کا امکان ہے .
موسمی تبدیلی کے باعث شاہراہیں عارضی طور پر بند ہونے کا امکان ہے .
Comments are closed.