سپریم کورٹ ایودھیا معاملہ کی اگلی سماعت 2019 میں کرے گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایودھیا تنازعہ پر شروع ہوئی سماعت کچھ ہی منٹوں کے بعد جنوری 2019 تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ ملک میں رام مندر کی تعمیر کے بحث کے درمیان آج سپریم کورٹ میں جب سماعت ہوئی تو مختلف پارٹیوں کے لیڈران کے ذریعہ بیانات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا لیکن کچھ دیر کی سماعت کے بعد ہی اس آئندہ سماعت جنوری 2019 رکھ دی گئی اور تاریخ کا اعلان بھی بعد میں کیے جانے کی بات کہی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ایودھیا میں متنازعہ زمین کو تین حصوں مٰں تقسیم کیے جانے والے 2010 کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف داخل عرضی پر آج سماعت ہوئی تھی۔

Supreme Court adjourns the matter till January to fix the date of hearing in #Ayodhya title suit pic.twitter.com/2ArhDMMjum

— ANI (@ANI) October 29, 2018

رام مندر معاملے پر بولے گری راج، ہندوؤں کے صبر کا باندھ ٹوٹ رہا ہے
بابری مسجد-رام مندر زمینی تنازعہ پر سپریم کورٹ میں سماعت سے پہلے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ رام مندر ضرور بنے گا، انہوں نے کہا کہ اب ہندوؤں کے صبر کا باندھ ٹوٹ رہا ہے۔

1

Comments are closed.