ویڈیو: کولگام ہلاکتیں : کشمیر اور وادی چناب میں ہمہ گیر ہڑتال
سرینگر : کشمیر اور وادی چناب میں پیر کے روز معمول کی زندگی مکمل طور پر ہڑتال کے باعث مفلوج ہو کر رہ گئی .یہ ہڑتال کولگام میں گزشتہ روز ہوئے خوفناک دھماکے میں شہری ہلاکتوں کے خلاف کی جارہی ہے .
https://www.facebook.com/TameelIrshadOfficial/videos/271271016856995/
ہڑتال کی کال مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے دی ہے جبکہ سیول سوسائٹی سمیت کم وبیش تمام کاروباری ،صنعتی اور ٹرانسپورٹ انجمنوں نے اس ہڑتال کال کی حمایت کی .
کشمیر وادی کے تمام 10 اضلاع بشمول دارالحکومت سرینگر اور وادی چناب بھدرواہ ،کشتواڑ اور ڈوڈہ میں بھی تمام دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز ،تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے .
ہڑتال کے باعث کشمیر وادی وادی چناب میں ہو کا عالم دیکھنے کو مل رہا .ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے جارہے ہیں .
کئی علاقوں میں سخت پابندیاں اور بندشیں عائد کی گئیں جبکہ ناکہ بندی بھی جگہ جگہ کی گئی ہے .
یاد رہے کہ کولگام کے یارو نامی گائوں میں مقام معرکہ آرائی کے نزدیک ہلاکت خیز دھماکے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے .
اس کے علاوہ یہاں جھڑپ میں تین مقامی جنگجو بھی جاں بحق ہوئے تھے .
Comments are closed.