کولگام جھڑپ :مقام جھڑپ کے نزدیک خوفناک دھماکہ ،ہلاکتوں کا خدشہ

کولگام : کالگام کے لارو علاقے میں اتوار کی علی الصبح جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان خونین معرکہ آرائی میں جہاں تین جنگجو جاں بحق ہوئے .وہیں ابھی ابھی ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقام جھڑپ کے نزدیک خوفناک دھماکے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے .

معلوم ہوا ہے کہ انکائونٹر ختم ہونے اور محاصرہ ہٹنے کے ساتھ ہی لوگوں کی ایک بھیڑ جائے جھڑپ کی طرف گئی ،جہاں پر کوئی بارودی مواد پھٹ گیا .

معلوم ہوا ہے کہ انکائونٹر کے دوران استعمال میں لایا گیا بارودی مواد پھٹنے سے رہ گیا تھا ،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا .یہاں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے .

ابھی تک کسی آزاد ذرائع نے دھماکے کی تصدیق نہیں کی .مزید تفصیلات کا انتظار

نوٹ :ابتدائی تفصیلات میں بعض اوقات معلومات صحیح نہیں ہوتی …

Comments are closed.