ویڈیو: کولگام :جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ شروع
کولگام : لارو کولگام میں اتوار کی علی الصبح تلاشی کارروائی اُس وقت جھڑپ میں تبدیل ہوئی جب یہاں موجود جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا .
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج کی 9 آر آر ،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات محاصرہ کیا .
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو صبح صادق ہونے کے ساتھ ہی فورسز نے یہاں تلاشی کارروائی شروع کی ،جس دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں نے فورسزپر فائرنگ کی .
ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے ،تاہم ابھی تک آزاد ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی .
پولیس کے ایک ترجمان نے لارو کولگام میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان انکائونٹر شروع ہونے کی تصدیق کی .
انہوں نے کہا کہ لارو کولگام میں تلاشی کارروائی اب جھڑپ میں تبدیل ہوگئی، مزید تفصیلات کا انتظار ہے .
ان کا کہناتھا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی .
معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے
Comments are closed.