پلوامہ : جنوبی ضلع پلوامہ کے پاتھن نامی گائوں میں جنگجوئوں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا ہونے کی اطلاع ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ گائوں میں محاصرہ کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئیں .ابتدائی رپورٹس کے مطابق فوج وفورسز نے ایک خفیہ اطلاع ملنے کی بعد گائوں کا محاصرہ کیا اور جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا .
بتایا جاتا ہے کہ گائوں میں موجود جنگجوئوں نے فوج وفورسز پر فائرنگ کی ،جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا .
ذرائع نے بتایا کہ یہاں دو سے تین جنگجوئوں کے موجود ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے .ابتدائی رپورٹس کے مطا بق گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا .تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر اسکی تصدیق نہیں ہوئی اور نہ آزاد ذرائع نے اسکی تصدیق کی .
علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے .
Comments are closed.