سرینگر لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ پر آمد رفت دو بارہ بحال
سرینگر:تین سو کلو میٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی آو جاہی معطل کی گئی ۔ ادھر ایک دن کی معطلی کے بعد تاریخی مغل شاہراہ پر سنیچروار کو ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال کی گئی ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں قاضی گنڈ سے اطلا ع دی ہے کہ تین سو کلو میٹرلمبی سرینگر جموں شاہراہ پر سنیچروار کے بعد دوپہر کئی مقامات پر تازہ پسیاں گر آنے کے نتیجے میںشاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی مختلف مقامات پرسینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہو گئی ہے ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچروار کے روز جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو کے نزدیک تازہ چٹانیں کھسک آئی ہے جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دینی پڑی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کیلئے بیکن کے اہلکار کام میں مصروف ہے اور جونہی راستہ صاف ہو جائے گا تو گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائےگی ۔ ادھر ایک دن کی معطلی کے بعد تاریخی مغل شاہراہ پر سنیچروار کے روز ٹریفک کی آمد رفت بحال کی گئی ہے ۔محکمہ ٹریفک کے مطابق جمعہ کو پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہونے کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کیا تھا تاہم موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی شاہراہ کو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ اسی دوران گاندربل سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ سرینگر لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل دوبارہ بحال کی گئی ہے ۔
Comments are closed.