بارہمولہ :حرکت قلب بند ہونے سے سی آر پی ایف اہلکار لقمہ اجل

بارہمولہ: شمالی ضلع بارہمولہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار جمعہ کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا .

بتایا جاتا ہے کہ قصبہ بارہمولہ میں تعینات سی پی ایف ایف کانسٹیبل ہری اوم ساکنہ ریواری ہریانہ دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر گیا .

بے ہوشی کی حالت میں مذکورہ اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں اُس نے زندگی کی آخری سانس لی .

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا .

Comments are closed.