استنبول کے جنگل میں صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی تلاش

استنبول، (یو این آئی) ترکی کے استنبول میں واقع بلغراد کے جنگل میں تلاش کرنے والے دستوں نے جمعرات کو لاپتہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش کو تلاش کرنا شروع کیا۔

خدشہ ہے کہ واقعہ کے دن قونصل خانے سے نکلنے والی گاڑی جنگل کی طرف گئی ہوگی ۔ دو اکتوبر کو جمال خاشقجی سفارت خانے سے غائب ہو گئے تھے۔

ترکی روزانہ يونسفاك کی رپورٹ کے مطابق خاشقجی ایک امریکی باشندے تھے جو واشنگٹن پوسٹ کے لئے کالم لکھتے تھے۔ وہ سعودی حکومت پر تنقید کیا کرتے تھے اور اصلاحی مضامین بھی لکھتے تھے۔

استنبول میں دو اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے کافی دیر بعد ان کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد، وہ واپس نہیں آئے ۔

ترکی پولیس کے ذرائع کے مطابق،واقعہ والے دن، سعودی عرب کے 15 لوگوں سمیت کئی افسران استنبول میں دو طیاروں سے پہنچے اور قونصل خانے کا دورہ کیا، جبکہ صحافی جمال خاشقجی اس وقت سفارت خانے میں تھے۔ تمام شناخت شدہ افراد نے ترکی چھوڑ دی ہے۔

Comments are closed.