ترچھل پلوامہ میں بارودی دھماکے کے بعد فورسز کی مبینہ مارپیٹ ،11 افراد زخمی

پلوامہ : ترچھل پلوامہ میں گزشتہ باردوی سرنگ کے ایک سماعت شکن دھماکے کے بعد فورسز نے مبینہ طور لوگوں کی مارپیٹ کی جسکے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے.

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز آبادی پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی اور گھروں میں داخل ہوکر بلا امتیاز جنس وعمر لوگوں کی مارپیٹ جسکے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوئے.جن میں بعض خواتین بھی شامل ہیں .

فورسز کی مبینہ مارپیٹ کی کارروائی میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا .

ترچھل پلوامہ میں زور دار دھماکہ

ترچھل پلوامہ میں گزشتہ روز شام دیر گئے زور دار دھماکہ کے بعد دوبدو گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ فوج کی گاڑی کو اُڑانے کیلئے آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا جس کے بعد کئی منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سرینگر فوجی اسپتال منتقل کیا گیا .

خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق شام دیر گئے ترچھل پلوامہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب 55آر آر کی گشتی پارٹی پُل کے نزدیک گزر رہی تھی کہ اس دوران کیسپر گاڑی کے نزدیک زور دار دھماکہ ہوا۔

Comments are closed.