خانصاحب بڈگام میں پی ڈی ڈی لائن مین مرمت کے دوران جھلس کر لقمہ اجل
سرینگر18 اکتوبر//یو پی آئی //کیرن میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 22سالہ نوجوان پیر پھسل جانے کے نتیجے میں گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں اُس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ادھر خانصاحب بڈگام میں پی ڈی ڈی محکمہ کا لائن مین مرمت کے دوران جھلس کر لقمہ اجل بنا ۔ کیرن کپواڑہ میں حد متارکہ کے نزدیک 22سالہ نوجوان جس کی شناخت شاکر حسین گوجر ولد ذاکر حسین ساکنہ کندلن کیرن کے بطور ہوئی ہے پیر پھسل جانے کے نتیجے میں گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ اگر چہ خون میں لت پت نوجوان کو سب ضلع اسپتال کپواڑہ منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ادھر زگو کھارئین خانصاحب میں اُس وقت سنسنی اور خوف فودہشت کا ماحول پھیل گیا جب لائن مین بشیر احمد خان ولد گل محمد ساکنہ زگو مرمت کے دوران جھلس کر شدید طورپر زخمی ہوا۔ اگر چہ اُس کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.