پلوامہ میں شوٹ آئوٹ ، بی فارما کی ڈگری یافتہ جنگجو جاں بحق

پلوامہ : جنوبی ضلع پلوامہ میں مختصر جھڑپ میں حال میں جنگجوئوں کے صف میں شامل ہوئے مقامی جنگجو جاں بحق ہوا .

تفصیلات کے مطابق دوگام کاکا پورہ پلوامہ میں فوج کی 50 آر آر اور ایس اوجی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ناکہ ڈال رکھا تھا ،

فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے سے جنگجو ئوں کی نقل وحرکت ہونے والی ہے ،جس کے بعد یہاں رات 11 بجکر 50 منٹ پر ناکہ لگایا گیا .

بتایا جاتا ہے کہ اس دوران یہاں سے جنگجوئوں کی نقل وحرکت ہوئی ،جنہیں روکا گیا اور جنگجوئوں نے ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی ،جوابی کارروائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا.

جاں بحق جنگجو کی شناخت شوکت احمدبٹ ساکنہ پدگام پورہ اونتی پورہ کے بطور ہوئی .بٹ نے 2 اکتوبر کو تحریک المجاہدین نامی عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی .بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق جنگجو نے بی فارما کی ڈگری کی تھی.

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق جنگجو گزشتہ روز پٹن میں ہوئے گرینیڈ دھماکے میں ملوث تھا ،جس میں افسر سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے .

Comments are closed.