ہماری فوج پوری طرح سے تیار،ضرورت پڑنے پر کرسکتے ہیں سخت کارروائی/ فوجی کمانڈر
سرینگر/ 17اکتوبر/سی این آئی / پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ایک سرجیکل سٹرائک کے بدلے 10سرجیکل سٹرائیک کرنے کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوجی کمانڈرنے کہا کہ بھارتی فوجی کسی بھی جاریحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے باالکل تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر بھارتی فوج سخت کارروائی کرسکتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے حال ہی میں بھارتی سرجیکل سٹرائک کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اگر بھارت نے ایک پاکستانی حدود میں داخل ہوکر ایک سرجیکل سٹرائک کی غلطی کی تو اس کے جواب میں پاکستان 10سرجیکل سٹرائکیں انجام دے گا اور وہ بھارت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس سے پہلے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے سرجیکل سٹرائک کی سالانہ تقریب کے موقعے پر کہا تھا کہ بھارت جلد ہی اُس بی ایس ایف اہلکار کی موت کا بدلہ لے گا جس کو سرحد پر مار کر سردھڑ سے الگ کیا گیا تھا۔ اس بیان کے بعد پاکستانی فوجی کمانڈر میجر عاصف غفور نے کہا تھا کہ اگر بھارت نے ایک سرجیکل سٹرائک کرنے کی غلطی کی تو اس کے جواب میں پاکستان 10سرجیکل سٹرائک انجام دے گا اوروہ بھارت کیلئے لاتلافی نقصان ثابت ہوگا۔ اس لفاظی جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بھاری فوجی کمانڈر نے آج عاصف غفور کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہماری فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے اور کسی بھی پیشگی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔فوجی کمانڈر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر بھارتی فوج موثر کارروائی کرسکتی ہے ۔
Comments are closed.