پاکستانی افواج نے پہلے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی /دفاعی ترجمان
سرینگر/ 17اکتوبر: ارینہ جموں سرحدی پٹی پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستانی افواج نے ایک دوسرے پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سرحدی علاقے میں تناؤ اور کشیدگی پھیل گئی ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق جموں کے ارینہ سرحدی پٹی پر ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین ایک بار پھر شدید گولہ باری ہوئی جس دوران دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروں سے دونوں فوجیوں نے ایک دوسرے گولہ باری کی ۔ اس دوران بھارتی دفاعی ترجمان نے پاکستانی افواج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فو ج نے ارینہ کے پٹل چوکی پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور بلاوجہ بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں برسائیں ۔ تاہم دونوں جانب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
Comments are closed.