سری نگر:موسمیاتی ماہرین نے یہ امکان ظاہرکیاہے کہ کشمیروادی ،خطہ پیرپنچال اورخطہ چناب نیزلداخ خطے کے تحت آنے والے میدانی اوربالائی علاقوں میں منگلواراوربدھوارکوبالترتیب بارشیں اوربرفباری ہوسکتی ہے۔
دھوپ چھاﺅں کی آنکھ مچولی کے چلتے پیرپنچال کے آرپارموسم سرمابارباردستک دے رہاہے،اورمارین موسمیات کی جاب سے بھی آئے دنوں موسمی صورتحال بدلنے کے حوالے سے پیشگوئی کی جارہی ہے۔
سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترکے سربراہ سونم لوٹس نے ایک بیان میں کہاہے کہ16اور17اکتوبرکوکشمیروادی ،خطہ پیرپنچال اورخطہ چناب نیزلداخ خطے کے تحت آنے والے میدانی اوربالائی علاقوں میں درمیانہ درجے کی بارش اورہلکی تادرمیانہ درجے کی برفباری ہونے کاامکان ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ خطہ پیرپنچال میں واقع مغل روڑ،کشمیرمیں سونہ مرگ ،جنوبی کشمیرمیں واقع سنتھن ٹاپ اورلداخ خطے میں واقع زوجیلادرے سمیت بالائی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے جبکہ ریاست کے بیشترمیدانی علاقوں میں اس دوران بارشیں ہونے کاامکان بھی ہے ۔
ماہرین موسمیات کامانناہے کہ بارشیں اوربرفباری ہونے کے بعدکشمیروادی ،خطہ پیرپنچال اورخطہ چناب نیزلداخ خطے میں درجہ حرارت میں مزیدگراﺅٹ آئیگی اوراس وجہ سے سردی بڑھ جانے کاامکان ہے۔
Comments are closed.