شیخ داؤود کالونی بٹہ مالو میں لوگوں کا عبورومرور مشکل

ڈرین کی صفائی نہ کرنے سے پانی مکانوں میں چلے جانے پر تشویش

سرینگر15اکتوبر: شیخ داؤود کالونی بٹہ مالو کی لین نمبر5 کام ادھور ہ چھوڑ نے سے لوگوں کو عبور ومرور کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایک مقامی ڈرین کی صفائی نہ کرنے سے اس کا پانی مکانوں میں چلا جاتا ہے۔ سی این ایس کے دفتر پر علاقہ کی ایک عوامی وفد نے بتایا کہ لگ بھگ ڈھیڑ سال قبل شیخ داؤود کالونی بٹہ مالو کی لین نمبر5 پر کام شروع کر نے کے بعد اس پرصرف60 فی صد کام کیا گیا جس کے بعدکام کرنے والی ایجنسی یہ کام ادھورا چھوڑکرچلی گئی جس کی وجہ سے یہ لین کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے اور لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ حال ہی میں اس کوچے پر ٹائیل بچھانے کیلئے260لاکھ اسٹمیٹ تیار کی گئی لیکن اب تک اس اسٹمیٹ کو منظور نہیں کیا گیا۔مقامی لوگوں نے اس اسٹمیٹ کی منظور ی کیلئے ایس ایم سی کمشنر سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ادھر علاقہ میں ایک ڈرین جو گذر سے بٹہ مالو تک گذ رتی ہے کی کئی مہینوں سے صفا ئی نہیں کی گئی ہے۔ منظور احمد چاچا نے نامی ایک مقامی شہر ی نے بتایا کہ سات فٹ گہر ی اس ڈرین میں کئی مہینوں سے صفائی نہیں کئی گئی ہے اور مبلہ جمع ہونے سے یہ ڈرین پوری طرح بلاک ہوچکی ہے اور اس سے گذر نے والا پانی نزدیکی رہاشی مکانوں کے صحنوں میں چلا جاتا ہے۔مقامی آبادی کا مطالبہ ہے کہ اس ملبہ کو فوری طور پر ہٹاکرڈرین کی صفائی عمل میں لائی جائے۔مقامی لوگوں نے علاقہ میں اسٹر یٹ لائٹس نصب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.