ویڈیو: پلوامہ جھڑپ: زخمی جنگجو صدر اسپتال سرینگر میں زیر علاج :پولیس
سرینگر : پولیس نے ہفتہ کو بتایا ہے کہ پلوامہ جھڑپ کے دوران زخمی ہوا ایک جنگجو صدر اسپتال سرینگر میں زیر علاج ہے .
خبررساں ادارے “جی این ایس ” نے اپنی رپورٹ میں پولیس کے اعلیٰ افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بابا گنڈ پلوامہ جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک جنگجو شوکت احمد ڈار ولد نذیر احمد ساکنہ مرن پلوامہ صدر اسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا ہے .
یہاں اس سے قبل معرکہ آرائی میں پولیس نے ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی ،جسکی شناخت شبیر احمد ڈار عرف مالی کے بطور کی گئی تھی جبکہ سابق فوجی اہلکار ظہور احمد ٹھوکر جوکہ جنگجو بنا تھا فورسز محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے.
جی این ایس کے مطابق شوکت کو نامعلوم مرد وزن نے زخمی حالت میں صدر اسپتال پہنچا یا ،
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈار کے پیٹ میں گولی لگی ہے جسکی وجہ سے اسکے اندرونی اعضاء متاثر ہوئے .ڈاکٹروں نے مذکورہ زخمی جنگجو کی حالت کو نازک قرار دیا ہے .
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا گیا اور مزید کارروائی اس ضمن میں عمل میں لائی جائیگی .
Comments are closed.