کپوارہ: سرحدی ضلع کپوارہ میں سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) اُس وقت ہفتہ کی صبح جاں بحق ہوگیا ،جب ایک تیز رفتار ٹپر نے کرالہ پورہ کے مقام پر اُسے اپنی زد میں لایا.
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح قریب 7 بجکر 45 منٹ پر کرالہ ٔورہ کپوارہ کے مرکزی بازار میں ایک تیز رفتار ٹپر نے راہ چل رہے ایس پی او دانش احمد پائر کو کچل دیا ،جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا .
زخمی ایس پی او کو فوری طور پر خون میں لت پت نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا .
پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت کیس درج کیا اور معاملے کی نسبت مزید تحقیقات شروع کردی .
جی این ایس
Comments are closed.