شیئر بازار پھر دھڑام، سینسیکس 1000، نفٹی 350 پوائنٹس تک گرا

پانچ منٹ میں سرمایہ داروں کے 3 لاکھ کروڑ غرق

جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار میں بھاری گراوٹ کے بیچ سینسیکس 5 منٹ میں ہی 1000 پوائنٹس سے زیادہ ٹوٹ گیا۔ اس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 3 لاکھ کروڑ غرق ہو گئے۔

جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار کی شروعات بڑی گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ سینسیکس 980 پوائنٹ گراوٹ کے ساتھ 33923 پر کھلا اور نفٹی 267 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 10193 پر کھلا۔

بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی نفٹی 350 پوائنٹ اور گر گیا۔بازار میں اس قدر مایوسی کا عالم نظر آیا کہ کاروبار شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی سینسیکس 1000 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔

صبح 9.22 پر سینسیکس 1001.31 پوائنٹس گرکر 33759 پر پہنچ گیا تھا۔ فی الحال سینسیکس 917.48 کی گراوٹ کے ساتھ 33843.41 پر کاروبار کر رہا ہے۔

ANI

@ANI
Sensex opens with a fall of more than 980 points, currently at 33,774.89

Comments are closed.