سکینہ ایتو جموں و کشمیر کے افراد سے ملنے کے لئے چندی گڑھ اور پنجاب میں دستیاب

سری نگر، 26 اپریل

صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ یتو جموں و کشمیر کے طلبا، کاروباری برادری اور دیگر افراد سے ملنے کے لیے چندی گڑھ اور پنجاب میں دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گذشتہ روز کہا کہ جموں وکشمیر کے باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کابینی وزرا کو ملک کے مختلف شہروں میں تعینات کیا گیا ہے۔
سکینہ یتو نے ہفتے کی صبح اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر، احساس تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر کے طلبا، کاروباری برادری اور افراد سے ملنے کے لیے چندی گڑھ اور پنجاب میں دستیاب ہوں’۔انہوں نے کہا کہ جس کسی کو بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو وہ فون نمبرات +91 9419004823,+91 7006065102 کے ذریعے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.