سرینگر ،: وادی کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کے سبب بدھ کو رد کی گئی ریلوے خدمات کو جمعرات کوپھر سے بحال کر دی گئی ہے۔
ریاست میں چار مراحل میں ہو رہے کارپوریشن انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں 49 وارڈوں میں ووٹنگ کو لے کر مزاحمتی قیادت نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے وادی میں بدھ کو ٹرین کی خدمات معطل کر دی گئی تھی۔ اس سے قبل شہری مقامی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیر کو بھی سیکورٹی وجوہات کی ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن منگل کو ٹرین سروس بحال کر دی گئی ۔
ریلوے کے سینئر افسر نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ پولیس سے تازہ ایڈوائزری حاصل کرنے کے بعد وادی کشمیر میں جمعرات کو ٹرین سروس دوبارہ بحال کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں بڈگام-سرینگر-اننت ناگ- قاضی کوڈسے جموں کےعلاقے میں بانیہال کے لئے تمام ٹرینیں جمعرات کو مقررہ وقت پر چلیں گی۔ اسی طرح شمالی کشمیر میں سرینگر-بڈگام اور بارہمولہ ریلوے سیکشن پر ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔
متحدہ مزاحمتی قیادت میں شامل سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے شہری مقامی بلدیاتی انتخابات کو لے کر ان علاقوں میں ہڑتال کا اعلان کیا تھاجہاں پیر اور بدھ کو پولنگ ہونے تھے۔
Comments are closed.