کپوارہ معرکہ آرائی کے پیش نظر کئی اضلاع میں تعلیمی اداروں کو احتیاطی اقدامات کے تحت درس وتدریس کا عمل معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے .
اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے بتایا ہے کہ ضلع کپوارہ میں تمام تعلیمی اداروں میں جمعرات کو درس وتدریس کا عمل معطل رہے گا .
بتایا جاتا ہے کہ اسی طرح شمالی ضلع بانڈی پورہ میں بھی تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے .ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ضلعے میں کالج اور ہائر اسکنڈری اسکولز بند رکھنے کے احکامات صادر کئے.
ادھر اطلاعات کے مطابق اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالونی اونتی پورہ کی انتظامیہ نے جمعرات کو یونیورسٹی میں درس وتدریس کا عمل متاثر رکھنے کا فیصلہ لیا ہے .ترجمان نے بتایا ہے کہ جمعرات کو یونیورسٹی بند رہے گی .
ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق سرینگر میں بھی تمام ڈگری کالج اور بعض ہائر اسکینڈری اسکولز کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا .
ہند وارہ میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان معرکہ آرائی جاری ہے اور یہاں شاٹ گنڈ قلم آباد گائوں میں اعلیٰ کمانڈر سمیت تین جنگجوئوں کے محاصرے میں پھنسے ہونے کی اطلاع ہے .
احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر شمال اور وسطی کشمیر میں احتیاطی اقدامات کے تحت تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے .
Comments are closed.