رائے بریلی میں نیو فرخا ایکسپریس کے پانچ ڈبے پٹری سے اترے، پانچ کی موت

رائے، (یو این آئی) اترپردیش میں رائے بریلی کے ہرچند پور اسٹیشن کے نزدیک بدھ کی صبح 14003 نیو فرخا ایکسپریس ٹرین کے انجن سمیت پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے جس کے سبب کم سے کم پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فی الحال مقامی لوگ اور ہرچند پور اسٹیشن کے ملازمین راحت اور بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔ ٹرین کے مسافروں میں افرا تفری مچی ہوئی ہے۔
راجدھانی لکھنٔو سے 65 کلومیٹر دور لکھنٔو۔ رائے بریلی ریل سیکشن پر ہرچند پور اسٹیشن کے باہری علاقے میں انجن سمیت پانچ ڈبے پٹری سے اترگئے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں جائے وقوع کے لئے روانہ کردی گئی ہیں جبکہ ریلوے نے بھی راحت اور بچاؤ ٹیم بھیجی ہے۔
رائے بریلی ٹرین حادثے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں جائے حادثہ کے لئے روانہ کی ہیں۔ لکھنٔو اور وارانسی سے دو این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی حادثے کے مقام پر روانہ ہوچکی ہیں۔
اس دوران رائے بریلی پولیس سپرنٹنڈنٹ سجاتا سنگھ نے بتایا کہ ابھی تک پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ زخموں کو ضلع کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Comments are closed.