ویڈیو: سونہ مرگ میں سیزن کی پہلی برفباری
سرینگر : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں نے ہلکی سفید چادر اوڑھ لی .جبکہ میدانی علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں یکا یک گرائوٹ ریکارڈ کی گئی .
پیر اور منگل کی درمیانی رات کو موسم نے کروٹ بدلی ،جسکے ساتھ پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ،جو منگل صبح صادق تک وقفے وقفے سے جاری رہا .
گر مائی دارالحکومت سرینگر سمیت وادی کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ سیاحتی مقامات سونہ مرگ ،گلمرگ سمیت کئی بالائی علاقوں نے سفید چادر اُوڑھ لی .
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں 10 اکتوبرکی شام تک بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے .ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق سونہ مرگ سے زوجیلا کے درمیان برفباری کے سبب احتیاطی اقدامات کے تحت ٹریفک کی آوا جاہی دونوں اطراف سے روک دی گئی ہے .
ادھر بالائی علاقوں میں ہوئی برفباری کے باعث تاریخی مغل روڑ کو بھی بند کر دیا گیا ہے .سرینگر ،جموںشاہراہ کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رامبن علاقے میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آواجاہی روک دی گئی ہے .
موسمی صورتحال کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے .
Comments are closed.