سی ایس آر/گوگرین مہم
چیئرمین صنعت و تعلیم شعبوں میں مضبوط رشتوں پر کاربند
سرینگر:جے کے بنک کے چیئرمین وسی ای او کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے ہی،میں نے سنجیدگی کے ساتھ ریاست کے بڑے و معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک قائم کرنے پر کام کررہا ہوں ۔تعلیم و صنعت کے درمیان مضبوط رشتوں کی بنیاد ڈالنے پر فوکس رہتے ہوئے میں اس بات پرمضبوطی کے ساتھ یقین رکھتا ہوں کہ باہمی اشتراک سے تحقیق و ترقی کے میداوں میں ہمیںسماجی اقتصادی ترقی برائے جموں وکشمیر کیلئے مزید نئے نئے مواقع مہیا ہونگے۔
جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے ان تاثرات کا اظہار کرٹکل کیئر ایمبولنس ،11سیٹوں والی بیٹری گاڑی برائے جسمانی ناخیز طلباءکی چابیاں وائس چانسلر کشمیر یونیوتسٹی پروفیسر طلعت احمد کو سونپنے کے فورا بعد کیا ۔یہ اقدام بنک کے سی ایس آر پروگرام کے تحت رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر نیلو فر خان اور بنک کے زونل ہیڈ کشمیر یونیورسٹی سنٹرلiتبسم نذیر کی موجودگی میں کیا گیا۔
تقریب میں بنک نے اپنے گو گرین مہم کے تحت کیمپش کیلئے100سائکلیں اور مخصوص انداز میں بنائی گئیں تین سیٹوں والی گارڈن بنچ بھی پیش کئے۔تقریب میں ڈین کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ظفر احمد ریشی،ڈین اکیڈمکس مصدق امین صحاف،کنٹرولر ایگزامنیشن پروفیسر فاروق احمد میر،پریذیڈنٹ کشمیر یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن مہیت احمد ،مختلف شعبہ جات کے سربراہان ،فیکلٹی ممبران ،بنک کلسٹر ہیڈ فیاض احمد ،ہیڈ بزنس یونٹ یونیورسٹی کیمپس شوکت مخدومی اور بنک و یونیورسٹی کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین جے کے بنک نے کہاکہ جہاں تک اس علمی دانشگاہ کے ساتھ ہمارے رشتوں کا تعلق ہے ،تو وہ دہائیوں پر محیط اعتماد و اعتبار ہے جو ہمارے پیچھے ہے اور جسے ہم آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ مالیاتی خدمات کیلئے یہ دانشگاہ ہمارے کیے ترجیحی معتبر صارف کا درجہ رکھتا ہے ۔مجھے پوری امید ہے کہ پروفیسر طلعت احمد جیسی شخصیت کے ساتھ کام کرتے ہوئے ،ہم ادارہ جاتی اشتراک کے بنچ مارک کو نئی اونچائیوں پر لے جائیں گے ۔۔انٹرپرینویشپ اور خود ورزگار کو ان دو اداروں کی باہمی سرگرمیوں کے بنیادی جڑواں اجزاءقرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم یونیورسٹی سے نکلنے والے بہترین صلاحیتوں والے نوجوانوں کو خودروزگار کی طرف مائل کرنا چاہیں گے ۔چیئرمین نے مستقبل میں بھی یونیورسٹی کو ہر سطح پر تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہاکہ میری ٹیم ہمیشہ آپ کے ساتھ تعاون کرے گی اور اس بہتر تعلق کو مزید استوار کرنے کیلئے ہر سطح پر پیش پیش رہا جائے گا۔دریں اثناءانہوں نے رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے مجوزہ سٹوڈنٹس فیسٹول’سونزل“کیلئے مالیاتی تعاون کی درخواست اتفاق کیا۔دریں اثناءتقریب پر بولتے ہوئے وائس چانسلر طلعت احمد نے اس اقدام پر چیئرمین بنک کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ جے کے بنک کی طرف سے بہت ہی بہترین جذبہ کا اظہار ہے جو وہ ہاس رشتے کو آگے بڑھانے کیلئے دکھاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بنک ہمیشہ ہی ہمیں مختلف سطحوں پر مدد فراہم کرتا ہے اور اب بھی دونوں طرف سے مزید کرنے کی گنجائش ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم کیمپس میں ڈیجیٹل برانچ کے قیام کیلئے سوچ رہے ہیں اور اس سلسلے میں عمل درآمد جلد ہی مکمل ہوگا۔چیئرمین بنک کے تاثرات سے اتفاق کرتے ہوئے وائس چانسلر نے خود روزگار کو زمینی سطح پر وسعت دینے کیلئے یونیورسٹی اور بنک کے اشتراک کو لازمی قرار دیا ۔وائسن چانسلر نے کیمپس میں سائکلیں دیکھ کر مسرت کا اظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کیمپس میں گو گرین مہم کامیاب ہوگی۔سٹوڈنٹس فیسٹول کیلئے مالی مدد فراہم کرتے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرویز احمد ہمیشہ ہی ہمیں اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے میں نہایت ہی پر جوش ہوتے ہیں جس کیلئے وہ شکریہ کے مستحق ہیں ۔اس سے قبل ڈاکٹر نیلوفر خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
Comments are closed.