جموں وکشمیر میں ہلکے درجے کا زلزلہ، شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ

سری نگر ، (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر میں اتوار کی صبح ہلکے درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔ اس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

ایک میڈیا رپورٹ میں ریاستی محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا کہ زلزلے کے جھٹکے اتوار کی صبح 8بجکر 9 منٹ پر محسوس کئے گئے جو کچھ سینکڑوں تک جاری رہے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 6 درج کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 206کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ یہ زلزلہ ہلکے درجے کا تھا۔ اس زلزلے میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ ریاست میں 8 اکتوبر 2005 ء کو تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔

Comments are closed.