سوپور: شمالی قصبہ سوپور میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ہارون علاقے سے مغوی دکاندار کی نعش برآمد کی گئی .
اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق تجر شریف سوپور سے تعلق رکھنے دکاندار کی نعش پولیس نے ہفتہ کی صبح برآمد کی .بتایا جاتا ہے کہ مغوی شہری کی نعش ایک میوہ باغ سے برآمد کی گئی
توسیف احمد گنائی ساکنہ تجر شریف سوپور کو یونسو کے مقام پر نامعلوم بندوق برداروں نے اغوا کیا تھا .ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے بتایا کہ مغوی شہری کی نعش برآمد کی گئی اور تحقیقات شروع کردی گئی.
یاد رہے کہ 3 اکتوبر کو مذکورہ دکاندار کو اپنی گوشت کی دکان واقع یونسو سے نامعلوم بندوق برداروں نے اغوا کیا تھا .
Comments are closed.