ترال میں گرنیڈ حملہ ،فورسز اہلکار زخمی

سرینگر:ترال میں عسکریت پسندوں نے پیرا ملٹری فورسز کی گاڑی پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ آس پاس علاقوں کومحاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ترال میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب مسلح افراد نے 180بٹالین سی آر پی ایف کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

گرنیڈ حملے میں زخمی اہلکار کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آس پاس علاقوںکومحاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ (ایجنسیز)

Comments are closed.