سرینگر: سیول سوسایٹی کی کارڈینیشن کمیٹی نے دفعہ 35 اے کے معاملے پر ایک روزہ اجلس طلب کیا جوکہ اتوار بتاریخ 7 اکتوبر کو سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا.
سیول سوسایٹی کی کارڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے انسانی غیرت سے سرشار ہر مکتب فکر کے سیاسی سماجی اور تمدنی دانشوروں کو دعوت دی ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں 35-A اور دفعہ 370 کو ہٹانے کے منصوبے کے خلاف اپنی دانشمندانا تجاویز اور مشوروں سے نوازیں.
انہوں نے ریاست بھر میں اضطراب ،حیرانی اور بے یقینی کی کیفیت پر قابو پانے کے لئے باضمیر جمہوری قوتون سے تعاون کی اپیل کی ہے اور اس سلسلے میں مثالی اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کے لئے 7 اکتوبر 2018 کو دن کے 11.00 بجے(Hotel Pine Spring) سرسعد مارکیٹ وزیر باغ سرینگر میں ایک ہنگامی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ہے اور دعوت نامے بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ اس پریشان کن صورت حال سے نکلنے کے لئے متحدہ طور پر کوئی حکمت عملی پیدا ہو سکے۔
اس لئے جو اپنی ریاست سے پیار رکھتے ہیں اور خصوصی پوزیشن کی صف میں اس کو ممتاز رکھنے کے آرزو مند ہے وہ اپنا تعاون پیش کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔
Comments are closed.