کپوارہ: پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ سرحدی ضلع کپوارہ میں عسکری تنظیم المجاہدین کے بالائی زمین ورکروں کا ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے 2 بالائی زمین ورکروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی .
پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق حزب المجاہدین کے دو بالائی زمین ورکروں کو لولاب میں گرفتار کیا گیا .
پولیس ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت شاکر احمد وانی ولد محمد رمضان اور غلام مصطفےٰ شیخ ولد عبدالحد شیخ ساکنان ٹکی پورہ لولاب کے بطور کی .
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران بالائی زمین ورکروں کی نشاندہی پر ایک پستول برآمد کیا گیا .پولیس ترجمان نے دعویٰ مذکورہ بالائی زمین ورکر نوجوانوں کو ملی ٹنسی کی جانب راغب کرنے کےلئے حزب المجاہدین کےلئے کام کرتے تھے .
پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں ایک ایف آئی زیر نمبر 77-2018 اور دفعہ 7-25 آرمز ایکٹ اور 13 یو اے پی اے کے تحت پولیس تھانہ سوگام میں کیس درج کیا گیا .
Comments are closed.