کولگام میں فوجی کیمپ قائم کرنے کے خلاف چھٹے روز بھی ہڑتال

کولگام : جنوبی ضلع کولگام میں فوجی کیمپ قائم کرنے کے خلاف جمعرات کو مسلسل چھٹے روز بھی ہڑتال رہی .معلوم ہوا ہے کہ قیموہ کولگام کے ریڈونی علاقے میں فوجی کیمپ قائم رکنے کے خلاف دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز بند رہے .

بتایا جاتا ہے کہ قیموہ ،کھڈونی ،ریڈونی ،گھاٹ ،ہائورہ اور مشپورہ میں ہڑتال کا خاصا اثر رہا جسکی وجہ سے یہاں ہو کا عالم رہا .

یہاں مقامی آبادی کے مطابق 1 آر آر نے کیمپ قائم کیا ہے .

Comments are closed.