میونسپل انتخابات : کشمیر کے 177وارڈوں کےلئے کوئی امیدوار نہیں

سری نگر: وادی کشمیر کے 177وارڈوں کےلئے کوئی امیدوار نہیں ہے جبکہ 215وارڈوںپر بلا مقابلہ امیدوار وں نے کاغذات ِ نامزدگی داخل کئے ۔

میڈیا رپورٹس میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی صورتحال انتہائی عجیب وغریب بنتی جارہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے 624میونسپل وارڈوں میں سے 177میونسپل وارڈوں کےلئے کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ان وارڈوں پر انتخابی عمل میں کودنے کےلئے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کئے ۔

شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات 8،10،13اور16اکتوبر کو ہونے والے ہیں اور ان انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ منگلوار کو ختم ہوئی ۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایک لاکھ سے زائد رائے دہندگان اپنی حق رائے دیہی کا استعمال نہیں کریں گے ۔

بتایا جاتا ہے کہ 215میونسپل وارڈوںکے ایک لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان ووٹ کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں ،کیونکہ ان وارڈوں میں محض ایک ،ایک امیدوار میدان میں ہے۔رپورٹس کے مطابق کولگام ،پلوامہ اور شوپیان کے177میونسپل وارڈوں میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کئے جبکہ باقیوں میں محض ایک ،ایک امیدوار انتخابی میدان میں ہے۔

Comments are closed.