ویڈیو: پانتہ چوک میں کان کنوں کا احتجاج ،شاہراہ ٹریفک کی آوا جاہی متاثر

 

پانتہ چھوک مظاہرہ ،مظاہرین پر پولیس کی یلغار

سرینگر : سرینگر ،جموں شاہراہ پر اُس وقت ٹریفک کی روانی منجمند ہوئی جب اتھواجن کے مقام پر کان کنی سے وابستہ ڈرائیوروں اور دیگر افراد نے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا .

کان کنی سے وابستہ ڈرائیوروں اور دیگر افراد کا الزام ہے کہ حکومتی فیصلے سے اُنہیں بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے .انہوں نے کہا کہ کان کنی پر پابندی سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوگا .

مظاہرین نے حکومتی فیصلے کے خلاف اتھواجن کے مقام پر احتجاج کیا ،جسکی وجہ سے سرینگر ،جموں شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی .

شاہراہ پر دھرنے کےلئے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیاں دونوں اطراف سے درماندہ ہو کر رہ گئیں .کئی مسافروں نے فون پر بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر تڑیفک کی روانی احتجاجی دھرنے کے باعث تھم کر رہ گئی ہے .

احتجاجیوں کا کہناتھا کہ حکومتی فیصلے کے خلاف وہ سڑکوں پر آنے کےلئے مجبور ہوئے کیونکہ ان کا روزگار اس فیصلے سے جڑا ہوا ہے .

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لے اور ہزاروں افراد کو بے روزگار ہونے سے بچائے .

اس دوران اطلاعات کے مطابق پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے ٹیر گیس شلنگ کی.پولیس کارروائی کرنے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے .

Comments are closed.